اداکار شیروز سبزواری اور معروف ماڈل اور اداکارہ صدف کنول کا کراچی میں نکاح

نکاح کے بعد اداکارہ صدف کنول نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا

شیروز سبزواری اور صدف کنول نے گھر والوں کی موجودگی میں سادگی سے نکاح کیا .شیروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے شیروز سبزواری نے صدف کنول سے قبل اداکارہ سائرہ یوسف سے نکاح کیا اور حال ہی میں ان کی طلاق ہوئی شیروز سبزواری کی پہلی شادی سات سال رہی جن میں سے انکی ایک بیٹی ہے.

صدف کنول نے شہروز سبزواری سے شادی کرلی ہے، ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی اپنی اہلیہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے والے شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے ایک پرائیویٹ تقریب میں نکاح کیا جس میں صرف قریبی افراد نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد اداکارہ صدف کنول نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے اور نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔
خیال رہے کہ 29 دسمبر 2019 کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ بعد میں کہا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی صدف کنول کے باعث ہوئی ہے۔
اس سے چھ ماہ قبل شیروز سبزواری نے اپنی بیوی سائرہ یوسف سے طلاق لی،،، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق یہ افیئر ہی ان کی طلاق کی وجہ بنی،،،پہلی شادی سے شیروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی ایک پانچ سالہ بیٹی نورہ ہے،
صدف کنول اور شہروز سبزواری کے تعلقات کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد دونوں کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی تھی اور کہا گیا کہ وہ صرف ایک مہینہ پہلے ہی ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران ملے ہیں۔ 30 دسمبر 2019 کو شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا تھا کہ ان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی 6 مہینے سے زیادہ عرصے سے چل رہی ہے جبکہ ان کی صدف کنول سے ملاقات ایک مہینہ پہلے ہوئی ہے۔ صدف کنول اور شہروز سبزواری کے تعلقات کی خبروں کے دوران ہی 29 فروری 2020 کو شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی اور اب صدف کنول نے شہروز سبزواری سے شادی کرلی ہے۔

شیئرکریں