وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں نے انتظامی دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان کردیا، اداروں کے سربراہان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ، وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کو کل یکم جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کل سے کھولے جائیں گے۔ حکومت نے اداروں کے سربراہان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کورونا کی وجہ سے بند کیے جانے والے ادارے کھولے جارہے ہیں، موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اداروں کے انتظامی دفاتر کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی نظامِ تعلمیات اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 423تعلیمی اداروں کے تمام سربراہان کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

شیئرکریں