اداکار مدثر حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

چنیوٹ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مدثر حسن نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ پی ٹی وی کے ڈرامے اندھیرا اجالا میں انہوں نے جعفر حسین کے بیٹے کا کردار ادا کیا جو بہت پسند کیا گیا۔شوبز کے حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شیئرکریں