چاند رات پر میری فلم دہلی گیٹ کا ٹیزر ریلیز ہوگا اسلم حسن

مجھے دہلی گیٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں

دہلی گیٹ شاہکار فلم ہے اور انڈسٹری کے لیئے ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی

پاکستان فلم اینڈ ٹی وی اداکار اسلم حسن کی آنے والی فلم دہلی گیٹ کا پہلا ٹیزر چاند رات پر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائے گا اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلم حسن نے کہا کہ اس فلم میں پولیس آفیسر کا رول کر رہا ہوں یہ فلم جب ریلیز ہوگی ٹرینڈ سیٹر ثابت ہو گی کمال پاشا نے کہانی لکھنے میں کمال کیا اور ڈائریکشن میں ندیم چیمہ کی مہارت نظر آئے گی اسلم حسن نے کہا کہ جلد ہی نئی فلم لو ان لندن کی ریکارڈنگ سٹارٹ ہوگی

شیئرکریں