پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور11افراد بشمول خواتین جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم کسی کے شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ وزیرصحت سندھ کے مطابق11 زخمیوں کو بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

شیئرکریں