فنکاروں نے وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے فنکاروں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا۔احتجاج میں سینئر اداکار پرویز خان،سرفراز وکی،قیصر ثناء اللہ ،شہزاد چیئرمین،گوشی ٹو،قیصر ثناءاللہ خان اور دیگر شامل تھے۔فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے تمام کاروبار کھل چکے ہیں ۔تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ہم حکومت کے ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کریں گے۔اس موقع پر فنکاروں نے سخت گرمی میں “مرگئے بھوکے ہائے ہائے ۔تھئٹر کھول دو “جیسے نعرے لگائے ۔
