جس پر انہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری
لاہور سے تعلق رکھنے والے اشعر اصغر کے کریڈٹ پر درجنوں کی تعداد میں سپرہٹ سیریل ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ڈراموں میں بے شمار کو بھی متعارف کرایا ہے۔
اشعر اصغر نے حال ہی میں ویب کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا یو ٹیوب چینل Friend Solutionz متعارف کرایا جسے دیکھتے ہی دیکھتے پزیرائی مل رہی ہے۔اشعر اصغر نے اب تک جتنی وڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں لوگوں کی طرف سے انہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔
اس بارے میں اشعر اصغر کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے منفرد کام کرنے کا عادی رہا ہوں ۔ میرے چینل کی انفرادیت ہی اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں کم اور معیاری کام کرتا رہوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے چینل کو صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بنائوں گا بلکہ اس پر ہر طبقے کے لئے مواد شامل کرتا رہوں گا۔