سی جے ایف پی کا شکیل زاہد کی کار برآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش


شوبز صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان (سی جے ایف پی)نے روزنامہ نئی بات ،لاہور رنگ کے شوبز رپورٹر اور سی جے ایف پی کے سربراہ ایونٹ آرگنائزر شکیل زاہد کی کار چوری ہونے کے واقعہ کو کئی روز گزر جانے کے بعد بھی کار برآمد نہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔سی جے ایف پی کی پریس ریلیز کے مطابق شکیل زاہد سینئر صحافی ہیں اور ان کی کار چوری کی واردات کو کئی روز گزر چکے ہیں ابھی تک پولیس کار برآمد نہیں کراسکی۔ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ شکیل زاہد کی کار کی فوری برآمدگی کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو حرکت میں لانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

شیئرکریں