برکھا ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ کی آواز میں خوبصورت نعت کا پرومو جاری کر دیا گیا ۔

لاہور : اداکارہ و گلوکارہ غزل شاہ کی خوبصورت آواز میں نعت کا پرومو ریلیز کر دیا گیا ۔

اس موقع پر غزل شاہ کا کہنا تھا کہ انھیں بچپن سے نعت پڑھنا کا جنون کی حد تک شوق تھا ۔ جسے اب انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے ۔
غزل شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مکمل نعت جلد ہی ریلیز کر دی جاۓ گی ۔ اور وہ امید کرتی ہیں کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں انہوں نے یہ نعت پیش خدمت کی ہے۔ اس موقع پر مجھے اپنے ساتھی فنکاروں ،گلوکاروں دوستوں اور فینز کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ میں اس مقصد کو آگے تک لے کر جا سکوں ۔ امید کرتی ہوں کہ سب کو یہ نعت شریف پسند آئے گی ۔ میڈیا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا ۔۔

شیئرکریں