موٹروے ایم-تھری پر آئیل ٹینکر الٹنے پر حفاظتی اقدامات

عوامی مفاد کے پیش نظر عارضی طور پر ٹریفک ذیلی شاہراہوں پر موڑی گئی

*موٹر وے پولیس کی بروقت اور پروفیشنلزم کی بدولت خطرناک پیٹرولیم کی کامیاب منتقلی

موٹروے سیکٹر ایم-تھری، پاکستان اسٹیٹ آئیل پیٹرولیم کمپنی کے آئل ٹینکر نمبری TMG-833 رجانہ کے قریب لوکیشن 989 (بطرف لاہور) الٹ گیا۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر ڈی ایس پی وحید ربانی اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور عوامی مفاد کے پیش نظر دونوں اطراف کی ٹریفک کو رجانہ اور سمندری سے موڑا گیا۔ سسٹر ایجنسیز نے موٹروے پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کیا، تین سے چار گھنٹہ کے کامیاب ریسکیو آپریشن میں نہ صرف تمام فیول بحفاظت دوسری گاڑی میں منتقل کیا گیا بلکہ موٹروے پولیس نے پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئےکسی بھی ناخوشگوار واقع کو رونما ہونے سے بھی بچا لیا۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال کا کہنا ہے کہ کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے فورس ہر وقت تیار رہتی ہے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے رہیں گے۔

شیئرکریں