فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی فرانسیسی سفیر سے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی فرانسیسی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات، فرانس سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے پاکستان میں تعینات سفیر مارک بیٹرے نے معروف ڈیزائنر محمود بھٹی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر جہاں مختلف امور پر بات ہوئی ، وہیں فرانسیسی سفیر نے ماسک اور احتیاطی تدابیر کیلئے دیگر اشیاء کی فراہمی پر زور دیا۔ محمود بھٹی نے بتایا کہ مارک بیٹرے بہت اچھے انسان اور پاکستان سے تعلقات کی مضبوطی کے خواہاں ہیں، فرانس سمیت یورپ میں کورونا سے بہت تباہی ہوئی ہے، اسی لئے اب میں فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کیلئے ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کی اشیاء کو پاکستان سے امپورٹ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں جہاں مالی نقصان ہوا ہے، وہیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ 2020ء ہمیشہ اس دنیا کی تاریخ میں یاد رہے گا،کیونکہ اس وائرس نے دنیا کا نظام الٹ پلٹ کر رکھ دیا ہے۔ بلکہ دنیا کو ایک نئے انداز میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیے تاکہ ہماری اور ہمارے اپنوں کی زندگیاں محفوظ رہیں

شیئرکریں