چیئرمین ایکشن کمیٹی اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ ویلفئر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کردئیے

چیئرمین ایکشن کمیٹی اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ ویلفئر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سینئر صوبائی وزیر علیم خان، پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو یاد دہانی کے خطوط ارسال کردئیے ہیں۔قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسٹیج ڈرامہ سے منسلک فنکاروں کا اس صورت حال میں جینا مشکل ہوگیا ہے لاہور ، گوجرانوالا، فیصل آباد ، راولپنڈی ، گجرات، جڑانوالا، بھکر، عارف والا اوکاڑہ ،ساہی وال،ملتان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فنکار سخت مشکل سے دوچار ہیں۔ان کی مشکل کا آسان حل پنجاب کے تھیٹر عید الفطر پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔یہ فنکار
ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں ۔پچانوے فیصد فنکار کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی پریس کانفرنس میں ہم نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اب حکومت پر ہے کہ وہ ہماری التجا کو قبول کرلے۔

شیئرکریں