اسٹیج فنکاروں کی ایس او پیز کے تحت سنیما اور تھیٹر کھولنے کی اپیل

حکومت نے عید پر تھیٹرزچلانے کی اجازت نہ تو ملک بھرکے فنکار گرفتاریاں پیش کریں گے
تمام حفاظتی ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر صورت عید پر ڈرامے پیش کریں گے ملک بھرسے آئے فنکاروں ‘پروڈیوسرزاور تیکنیک کاروں کا عزم

حکومت نے عید پر تھیٹرزچلانے کی اجازت نہ تو ملک بھرکے فنکار گرفتاریاں پیش کریں گے ‘تھیٹر ایک شعبہ ہے میں ایک گھنٹہ بعد ہی ریونیوٹیکس کی مد مےں حکومت کے خزانے مےں چلا جاتاہے جبکہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کوروناکی اس صورتحال میں دکانداروں کی بات کرتی ہے مزدورں کی بات کرتی ہے لیکن فنکاروں کی ابھی تک کسی نے کوئی بات نہیں کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فنکاروں کی مدد کا صرف اعلان کیا گیا جبکہ عملی طور پر اس سلسلہ مےں کسی بھی فنکارکو ابھی تک ایک روپیہ کی بھی مدد نہیں ملی ہمیں مدد نہیں عید پر ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے ہم غریبوں کی مدد کیلئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار سٹیج سے وابستہ سینئر فنکاروں ‘پروڈیوسرزاوردیگر تیکنیک کاروں نے تماثیل تھیٹرمیں ایک بڑی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.بابر تھیٹر ملتان کے پروڈیوسر وحید ڈوگر نےبھی شرکت کی. اس موقع پر نسیم وکی ‘قیصر ثناءاللہ ‘افتخار ٹھاکر ‘امانت چن ‘قیصر پیا ‘نوازانجم‘طاہر انجم‘شاہد خان ‘پرویز خان ‘ظفر ارشاد‘سرفرازوکی شکیل چن‘ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ودیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ تھیٹرانڈسٹری کو حکومت بری طرح نظرانداز کررہی ہے ہم کروڑوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں تمام حکومتی ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی عید پر تھیٹرزکھولنے کی اجازت دی جائے فنکاروں کے ساتھ ساتھ تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں لوگ کرونا کی اس صورتحال میں بری طرح پریشانی سے دوچار ہے آج تک انہیں کسی نے نہیں پوچھا علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کے سخی سرور بٹ واحد شخض ہیں جن کی وجہ سے ابھی تک فنکاروں اور تیکنیک کاروں کے چولہے جل رہے ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو کئی فنکار اب تک فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہوتے تھیٹرپروڈیوسر قیصر ثناءاللہ کا کہناتھاکہ آج پورے ملک سے پروڈیوسرز اورفنکاریہاں اپناحق لینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور ہم حکومت کو بتاناچاہتے ہیں کہ ہم بھی اس ملک کا ایک اہم طبقہ ہیں ہمیں نظر اندازکرنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی ہم ہر صورت تمام حفاظتی ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عید پر ڈرامہ کریں گے

شیئرکریں