ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آفس کا عملہ دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے ۔عملہ ڈپٹی کمشنر تک پہنچنے نہیں دیتا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے آفس کے باہر دیہاڑی دار طبقہ نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے کہا کہ موجودہ کرونا وبا کے پیش نظر لگاے جانے والے لاک ڈاون نے
دیہاڑی دار طبقہ کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔حکومت کی جانب سے دیہاڑی دار طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کے سبھی دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوے ہیں۔گھروں میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔دکھ اور درد کی داستان سنانے اور راشن کیلیے ڈپٹی کمشنر آفس کا رجوع کیا تو ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات عملہ نے دھکے دے دے کر باہر نکال دیا ۔اور ڈپٹی کمشنر سے ملنے تک نہیں دیا گیا۔مزدوروں نے کہا کہ بچے بھوک سے نڈھال ہیں اور عملہ ڈپٹی کمشنر تک پہنچنے نہیں دیتا وہ اپنی داستان کس کو سنائیں۔مشکل کی اس گھڑی میں کوئی بھی انکی مدد نہیں کررہا۔مزدوروں نے اپیل کی کہ انکی مالی معاونت اور انہیں راشن فراہم کرنے کیلیے ضلعی انتظامیہ اقدامات اٹھاے ورنہ انکے بچے بھوک سے مرجائینگے

شیئرکریں