گلوکارہ اور نعت گو الفت مہتاب بھٹی نے دو نعتیں ریکارڈ کر لیں

ایک پنجابی “مدینے چلیاں اوردوسری اردو”در مصطفی سے پیغام آ گیا”شامل ہیں

نعتوں کی ریکارڈنگ ناصر سٹوڈیو میں کی گئی ہے. الفت مہتاب بھٹی نے اردو نعت کا ویڈیو سوشل میڈیا سے ریلیز کر دیا ہے جبکہ دوسری نعت کا ویڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کر دیا جائے گا.یاد رہے کہ گلوکارہ الفت مہتاب بھٹی
پٹیالہ گھرانے کے مشہور گلوکار استاد اسد امانت علی خان مرحوم کی شاگرد ہیں اور ان کا اسد امانت علی کے ساتھ ڈیوڈ البم ریکارڈ ہو چکا ہے جو ان کے انتقال سے کچھ عرصہ قبل ریلیز ہوا تھا.الفت مہتاب بھٹی کا کہنا تھا کہ میری سوشل میڈیا سے ریلیز ہونے والی نعت کو بہت پذیرائی ملی ہے اور میں پر امید ہوں کہ میری دوسری نعت کو بھی پسند کیا جائے گا.

شیئرکریں