ہم ٹی وی نے”تم ہو وجہ“ پیش کردیا۔

ڈرامے باز اور ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے تیارکئے جانے والا یہ ڈرامہ ہوس‘ جھوٹ‘ دھوکہ دہی اور مکافات عمل کی کہانی ہے۔

ہم ٹی وی اپنے ڈراموں میں جدت اور تنوع کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم ٹی وی ڈرامہ سیریل ”تم ہووجہ“ پیش کررہا ہے۔ ڈرامے باز اور ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے تیارکئے جانے والا یہ ڈرامہ ہوس‘ جھوٹ‘ دھوکہ دہی اور مکافات عمل کی کہانی ہے۔ڈرامے کی کہانی ثمینہ اعجاز کی ہے جبکہ ہدایت کاری صائمہ وسیم کی ہے۔ ”وجہ تم ہو“منصور احمد‘غفور اور منصور کے چھوٹے بھائی مراد احمد کے گھرانوں سے جڑی ہوئی ایک کہانی ہے۔ منصور احمد کا گھرانہ ان کی اہلیہ صاحبہ‘ بیٹیاں چندا اور ستارہ اور بیٹے زین اور بابر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ ایک عام سا خوشحال متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان ہے لیکن چندا کی ایک غلطی نے سب کچھ بکھیر کر رکھ دیا۔ایک ایسی غلطی جس نے نا صرف پورے خاندان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیابلکہ ان کے خاندان کو مذموم منصوبے اور ذاتی رنجشیں رکھنے والے مفاد پرستوں کے سامنے بھی بے بس کر دیا ہے۔اس سیریل میں انڈسٹری کے بہترین فنکار سویرا ندیم‘شہود علوی‘سنبل اقبال‘شہزاد شیخ‘صبور علی‘ علی عباس‘ رضا طالش‘ کاشف محمود‘ سلمیٰ حسن‘ نور الحسن‘ شہزین راحت اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل ”تم ہووجہ“ہر پیر کی شب 8 بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

شیئرکریں