عفیفہ بٹ اور ملکو کا نیا ویڈیو”اے سی لوادے“ ریلیز کردیا گیا۔

یہ ایک سرائیکی سونگ ہے جس میں گرمی کے تپتے موسم میں معشوق اپنے عاشق کو اے سی لگوا کر دینے کی فرمائش کررہی ہے۔عفیفہ بٹ

نوجوان نسل کی معروف گلوکارہ عفیفہ بٹ اور گلوکار ملکو کا نیا مشترکہ گیت”اے سی لوادے“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روزملکو سٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے اس گانے کی شاعری ڈاکٹر عابد بزدار نے لکھی ہے اس کا میوزک ارباز خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران عفیفہ بٹ نے بتایاکہ ان کا یہ سونگ ایک سرائیکی سونگ ہے جس میں گرمی کے تپتے موسم میں معشوق اپنے عاشق کو اے سی لگوا کر دینے کی فرمائش کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عفیفہ بٹ نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ نوجوان نسل کو یہ گیت ضرور پسند آئے گاا نہوں نے اپنے پرستاروں کو اس گیت کو شئیر اور لائک کرنے کی استدعا بھی کی ہے اس ویڈیو سونگ کو سوشل میڈیا پر بے حد پسندکیا جارہاہے۔

شیئرکریں