نداملک کی فضاعلی کے ساتھ”تاروں سے کریں باتیں“ میں شرکت،

اس وقت پورے ملک میں بہت گھمبیر صورتحال چل رہی ہے اس لیئے پوری قوم کو گھروں میں رہنا چاہیئے تاکہ یہ وباء زیادہ نہ پھیل سکے۔نداملک
حکومت کو متوسط طبقہ کا خاص خیال رکھنا ہوگا کیونکہ ا سطرح ہم اس وباء سے تو بچ سکیں گے مگر بھوک اور فاقہ سے نہیں بچ سکیں گے۔


فلمسٹار نداملک کی ہوسٹ و میزبان فضا علی کے ساتھ ”تاروں سے کریں باتیں“ میں شرکت،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار نداملک نے گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو”تاروں سے کریں باتیں“ میں شرکت کی جس کی میزبان فضا علی تھیں اس ٹاک شومیں فضا علی نے اداکارہ ندا ملک سے ان کی فنی زندگی بارے بات چیت کی جس میں نداملک نے اپنی فلمی،سٹیج اور ماڈلنگ کیرئیر بارے بتایا۔ندا ملک نے فضا علی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی فنی زندگی میں کبھی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔ندا ملک نے کہاکہ وہ اب تک فلم،ٹی وی،سٹیج اور ماڈلنگ میں اپنا سکہ منوا چکی ہیں انہوں نے کہاکہ گو انہوں نے بہت کم فلمیں کی ہیں مگر جتنی بھی کیں معیاری کی ہیں ابھی یوکے میں انہوں نے ایک تامل فلم بھی کی ہے جو جلد ریلیز ہو رہی ہے اور اس فلم میں انہوں نے بطور ہیروئین کام کیا ہے۔جبکہ سٹیج میں انہوں نے بہت عرصہ گزارا ہے اور پنجاب کے تقریباً تمام بڑے تھیٹرز پر کام کرچکی ہیں جن میں لاہور کے نمایاں تھیٹرز قابل ذکرہیں نداملک نے مذید کہاکہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ماڈلنگ کی ہے جن میں انٹر نیشنل برانڈز کی کمرشلز اور فوٹو شوٹس شامل ہیں ابھی حال ہی میں وہ یوکے میں ایک انٹر نیشنل برانڈز کے لیئے کام کر کے آئی ہیں جو بہت زیادہ سراہا گیا۔موجودہ حالات پر اپنا پیغام دیتے ہوئے نداملک نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں بہت گھمبیر صورتحال چل رہی ہے اس لیئے پوری قوم کو گھروں میں رہنا چاہیئے تاکہ یہ وباء زیادہ نہ پھیل سکے اور ہم جلد اس سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں کیونکہ اس وقت پورا ملک اس موزی وباء کے باعث ڈسٹرب ہوا پڑا ہے روزگار نہ ہونے سے متوسط طبقہ زیادہ پریشان ہے اس لیئے حکومت کو بھی ان کا خاص خیال رکھنا ہوگا کیونکہ ا سطرح ہم اس وباء سے تو بچ سکیں گے مگر بھوک اور فاقہ سے نہیں بچ سکیں گے۔

شیئرکریں