پی ٹی وی اسلام آباد اکیڈمی کے پروگرام مینجر حسنین ملک دل کا پڑنے سے انتقال کر گئے

مرحوم کو ان کے آبائی علاقے جھنگ شاہ جیونہ کے قبرستان میں سپرد کر دیا گیا

۔حسنین ملک ان دنوں پی ٹی وی اسلام آباد کے ایک تعلیمی پروگرام کے حوالے سے کام کر رہے تھے۔

حسنین ملک کے انتقال پر لاھور پی ٹی وی کے پروڈیوسرز عابد حسین،مطلوب بلوچ،زاہد اقبال،اغا قیصر و دیگر نے انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین ملک نامور ڈائریکٹر سید شاکر عزیر کے شاگرد تھے۔مرحوم نے اپنے کیریئر میں بے پناہ مقبول اور خوبصورت ڈرامے اور دیگر پروگرامز پیش کئے تھے۔ پی ٹی وی اسلام آباد کے جنرل منیجر قاضی حمید اور غضنفر عباس بھروانہ نے بھی مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

شیئرکریں