گلوکارہ میگھا نے اپنی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پر مستحق فنکاروں میں راشن تقسیم کیا ۔

اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اداکار نواز انجم ،گلوکار ناصر بیراج، سخی سرور بٹ، وکی سرفراز، سیف گورائیہ، سید عامر رضا، سونو ڈینجرس، ذیشان جانو ،قیصر ثناءاللہ،برجو اور دیگر موجود تھے

گلوکارہ میگھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرتی ہوں لیکن اس بار میڈیا کے سامنے راشن اس لئے دیا کہ ان فنکاروں اور گلوکاروں کو شرم آئے جو صرف ویڈیو بیانات کے علاوہ ہاتھ سے کچھ نہیں دے رہے ہیں۔میڈیا کے سامنے ان مستحقین کی کوئی تصویر نہیں بنائی جاتی تاکہ ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔جو بھی یہاں آیا ہے ہم سب فنکاروں کا اس وقت آپس میں ایک بامقصد کام کے ملنا ہے۔ یہ ایک خدمت خلق کا کام ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈاو¿ن سے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ غربت بڑھنے لگی ہے ایسے میں فنکار برادری کی خدمت ایک عبادت ہے۔ اداکارہ میگھا نے کہا کہ اس کام میں مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے۔وہ گلوکار اور فنکار جو لاکھوں روپے کما رہے ہیں وہ بیانات سے آگے نکل کر اس خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

شیئرکریں