رمضان المبارک انتہائی با برکت اور بخش کا مہینہ ہے۔سمرین رانا

نامور اداکار و ماڈل سمرین رانا نے کہا کہ رمضان المبارک انتہائی با برکت اور بخش کا مہینہ ہے اس لئے ہمیں اس کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے دعائیں مانگنی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور انہیں رمضان المبارک میں بھی مستحق لوگوں کی امداد کے سلسلے کو جاری رکھنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں سمرین رانا نے کہا کہ امسال رمضان المبارک کے موقع پر انتہائی کڑا وقت ہے لیکن امت مسلمہ کو اس بخش والے مہینے میں اپنے رب کو راضی کرنا ہے اور اس وبا کے خاتمے کیلئے دعائیں مانگنی ہیں اور رب العالمین ہماری دعاؤں کو رد نہیں کرئے گا اور انشاللہ اس وباء کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک میں بھی کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

شیئرکریں