“علی والا”کو “اجر رسالت”نے ریلیز کیا جس کی شاعری شیر میانداد کی ہے
شہنشاہ قوالی استاد بدرمیانداد خان مرحوم کے جانشین سکندر بدر میانداد جن کا قوالی اور غزل گائیکی میں منفرد مقام ہے ان کی آوآز
میں نیا قصیدہ “علی والا”ریلیز کردیا گیا جس کی موسیقی ربی علی نے ترتیب دی جبکہ ویڈیو ڈائریکشن جواد احمد کی ہے اور شاعری استاد شیر میانداد خان کی ہے سکندر بدر میانداد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس قصیدہ میں قدیم اور جدید کا حسین امتزاج نظر آئے گا شاعری میوزک اور ویڈیو ہر چیز میں محنت نظر آئے گی اس قصیدہ کو “اجر رسالت” کمپنی نے ریلیز کیا ہے اور ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے سکندر بدد میانداد نے کہا کہ کچھ نئے پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے