“پاک شوبز فرنٹ”اداکار انعام خان سرگودھا سے صدر منتخب

ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکبادوں کے پیغامات

ساتھی فنکاروں کی خدمت کا جذبہ دل میں تھا اس لئیے عہدہ قبول کیا انعام خان

ٹی وی کے نامور اور سینئر ادآکار کمپیئر انعام خان پاکستان بھر کے فنکاروں کی نمائندہ تنظیم پاک شوبز فرنٹ کے سرگودھا کے صدر منتخب کر لئیے گئے انعام خان نے اپنی کابینہ بھی تشکیل دے لی جو کورونا کی وباء سے متاثر مستحق فنکاروں کے لیئے مالی امداد اور راشن کا انتظام کریں گے انعام خان نے کہا کہ ساتھی فنکاروں کی خدمت کا جذبہ دل میں ہے اسی لئیے عہدہ قبول کیا میں بانی ارکان ریاض منیر گوشی خان افتخار افی جاوید رضا عینی طاہرہ عدنان جیلانی انجم حبیبی اور صدر مدیحہ شاہ کا مشکور ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا میں ہر ممکن کوشش اور تعاون کروں گا انعام خان کو ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا

شیئرکریں