گلوکار عمران ہاشمی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز کو ٹریبیوٹ پیش کردیا۔

گانا” تجھے سلام” کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔میرا گانا ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیئے ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔عمران ہاشمی

گلوکار عمران ہاشمی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے لیے ایک گانا تیار کیا ہے۔عمران ہاشمی کا گانا” تجھے سلام” کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اس گانے کے بول عمران ہاشمی نے خود تحریر کیے ہیں جبکہ کمپوز بھی خودکیا ہے۔عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں تمام ڈاکٹرز کمال بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔میرا گانا ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔امید ہے کہ ہمارا ملک اور یہ دنیا جلد ہی اس وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔عمران ہاشمی نے مذید کہاکہ ڈاکٹرز،نرسز اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف ہراول دستہ ہیں ان کا حوصلہ بڑھانا ہمارا فرض ہے یہ ہماری بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیئے ہم سب کو ان کے کندھے سے کندھا ملا کر ان کا حوصلہ بڑھانا چاہیئے اور ان کے بتائے ہوئے احتیاطی اقدامات کو فالو کرنا چاہیئے تاکہ جو جنگ یہ ہمارے لیئے لڑ رہے ہیں ہماری قدر شناسی سے وہ یہ جنگ جیت جائیں اور ہم سب مل کر اس موزی وبا کا خاتمہ کرسکیں۔

شیئرکریں