میگھاجی اور حبیب رحمان کا مشترکہ خصوصی گیت”انمول ہوتم“ریلیز کردیا گیا۔

اس خصوصی گیت میں ڈاکٹرز،آرمی،پولیس،پیرامیڈیکل سٹاف اور ریسکیو1122 کو خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔

معروف گلوکارہ میگھا جی اور گلوکار حبیب رحمان کا مشترکہ خصوصی گیت”انمول ہوتم“ ریلیز کردیا گیا۔اس خصوصی گیت کو گذشتہ روز میگھا جی آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے۔اس گانے کی کمپوزیشن حبیب رحمان نے ترتیب دی ہے اس کی شاعری ڈاکٹر جاوید صوفی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن آصف مسعود نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران میگھا جی نے بتایاکہ انہوں نے یہ گیت خصوصی طور پر کرونا وائرس کے خلاف پہلی صفوں پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پاک آرمی،پولیس،پیرامیڈیکل سٹاد اور ریسکیو1122 کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے تیار کیا ہے کیونکہ یہ سب اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر ہمیں اس موزی وباء سے محفوظ رکھنے کے لیئے اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر دن رات کام کررہے ہیں ہم سب مل کر ان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔میگھا جی نے بتایاکہ ہم ان کے لیئے کچھ اور نہیں کرسکتے تو کم از کم انہیں اس طرح خراج تحسین تو پیش کرسکتے ہیں اب تک اس گانے کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے

شیئرکریں