مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
ڈرامہ گل و گلزار اور نقب زن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فلم اور ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ صبور علی کا اپنے مداحوں کو حیرت زدہ کرنے کی ٹھان لی، ایک بار پھر اپنے شائقین کو ہم ٹی وی کے نئے پروجیکٹ “تم ہو وجہ”میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ڈرامہ 20اپریل سے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کا پہلا ٹیزر نشر کیا جاچکا ہے، جس میں صبور علی بطور ستارہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں ہیں، ڈرامے کی ہدایات صائمہ وسیم نے دیں ہیں جس میں اداکارہ کو ایک معصوم اور گونگی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جوکہ بد قسمتی سے کچھ نامسائد حالات کا سامنا کرتی دکھائی دیتی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں علی عباس، شہزاد شیخ، سنبل اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ اپنے نئے پروجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے صبور علی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں کام کرنا ایک الگ تجربہ تھا جس میں مزے کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں اور اس بات کی منتظر بھی کہ ناظرین جلد اس ڈرامے کو اپنی اسکرین پر دیکھیں گے۔ شعبے ڈراموں سے متعلق صبور علی کا انتخاب ہمیشہ سے ہی دلچسپ اور متاثر کن رہا ہے، ایک اور کامیاب سال کے بعد ان کے کیریئر میں مقبول ترین ڈرامے نظر آتے ہیں، ٍیہ ستارہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عروج کی منازل تیزی سے طے کررہاہے اور یاد رہے کہ ابتک جتنے بھی کردار وں میں اداکارہ نظر آئیں ہیں انہیں ان کے مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔