پوری دنیا میں چھائی وبا کرونا سے معاشی بدحال افراد کی امداد کے لئپے نامور فیشن ڈیزائنر بی جی میدان میں اگئیں

معروف فیشن آئکون بی جی گزشتہ 30 سال سے اپنی این جی او کے زیر اہتمام فلاحی کام کر رہی ہیں

بی جی نے کہا میں نے کبھی کسی سے چندہ نہیں مانگا اب بھی صاحب ثروت افراد جو جو سامان دے رہے ہم پیکٹ میں ڈال کے دے رہے

پاکستان میں فیشن انڈسٹری میں نمایاں مقام کی حامل فیشن آئکون ڈریس ڈیزائنر بی جی جو پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین ڈریس ڈیزائنر ہیں وہ اپنی این جی او اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہی ہیں جس کے لئیے فنڈ ریزنگ نہیں کرتی آجکل پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں چھائی وبا کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون اور کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد جو معاشی طور پر بدحالی شکار ہیں ان کے لئیے راشن کا بندوبست کر رہی ہیں اس سلسلے میں بی جی کا کہنا کہ میں ہمیشہ مشکل گھڑی میں خدمت کے جذبے سے پیش پیش ہوتی اب بھی جو کچھ خود کر سکی کر رہی ہوں اور ساتھ کچھ صاحب ثروت لوگوں کو مستحقین کے نمبرز دے دیتی تا کہ کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نا پہنچے مپں یہ سب اللہ پاک کی رضا کے لئپے کرتی اور جب تک زندگی ہے کرتی رہوں گی

انجم شہزاد

شیئرکریں