کورونا وائرس کے حوالے سے شبنم مجید نے تین خصوصی نغمے ریکارڈ کروالئیے

خصوصی نغموں کے پروڈیوسر اور ویڈیو ڈائریکٹر ملک یعقوب نور ھیں

آڈیو ریکارڈنگ مکمل ویڈیوز پر کام جاری ہے

موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز گائیکی کے حوالے سے اینی الگ شناخت رکھنے والی گلوکارہ شبنم مجید نے کورونا جیسی موذی وبا کے حوالے سے تین دعائیہ کلام ریکارڈ کئیے جن کی ویڈیوز پر آجکل کام جاری ہے یہ دعائیہ کلام ایم ٹی اے فلمز کے زیر اھتمام ریکارڈ کئیے گئے جن کی ویڈیو ڈائریکشن ملک یعقوب نور دے رہے ہیں اس حوالے سے شبنم مجید کا کہنا کہ ایم ٹی اے فلمز ایک مستند ادارہ ھے۔جو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئیے کوشاں ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں دعائیہ کلام ریکارڈ کروائے ملک یعقوب نور کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا پاکستانی قوم جذبہ ایمانی رکھتی ہے ہم سب مل کے احتیاط کر کے اس وبا سے چھٹکارہ حاصل کریں گے اور دوبارہ رونقیں بحال ہوں گی کاروبار زندگی رواں دواں ہوگا یہ وقت اللہ پاک سے دعاکا ہے کہ مشکلات وبا ختم ہو

شیئرکریں