پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اسد بخاری انتقال کر گئے

ان کی عمر نوے برس تھی ۔

اسد بخاری نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی فلموں میں آسوبلا،خانزادہ،ظلم۔دا بدلہ،
دھیاں نمانیاں،پتر جگے دا،نواب زادہ،پگڑی سنھبال جٹا،موج میلہ،چن مکھناں،جند جان،دلاں دے سودے اور دیگر شامل ہیں۔
اسد بخاری کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں آسو بلا،اج دی گل اور لنڈا بازار فلمیں شامل ہیں۔2004ء میں
فلم ڈائریکٹر ظہور حسین گیلانی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم پگڑی سنھبال جٹا اسد بخاری کی آخری فلم تھی ۔بھٹی پکچرز کی بننے والی ہر فلم میں اسد بخاری کاسٹ ہوتے تھے۔اسد بخاری کا بیٹا ولی بخاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کام کررہا ہے۔فلمی حلقوں نے اسد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

شیئرکریں