اٹلی میں ایک دن کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 793 افراد ہلاک ہوگئے

یورپی ملک میں ایک ہی دن میں مہلک وائرس کے 6 ہزار 557 کیسز سامنے آئے ہیں

اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق جان لیوا کرونا وائرس نے یورپی ملک اٹلی میں تباہی مچادی ہے۔ اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ اٹلی میں ایک ہی دن میں مہلک وائرس کے 6 ہزار 557 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 793 اموات ہوئی ہیں۔
یورپی ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 825 ہوگئی ہے۔

شیئرکریں