غیرملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل چھوڑنے کا اختیار،انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی واپسی

پی ایس ایل پر بھی کورونا وائرس کے اثرات پڑنے لگے۔ کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو میں شریک تمام غیرملکی کھلاڑیوں کولیگ چھوڑ کرجانے کا اختیاردے دیا۔۔کراچی سے آج دوفلائٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیٹس بک کرادی گئیں۔۔۔انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، لیونگ اسٹون، لوئس گریگوری،

جیمزونس، ٹام بینٹن، معین علی، لیام ڈاؤسن، اورویسٹ انڈیزکےکارلوس بریتھ ویٹ آج وطن واپس جارہے ہیں۔۔۔پی سی بی ذرائع کےمطابق انگلینڈ کےکھلاڑیوں نے فلائٹ آپریشن بند ہونےکے ڈر سے واپسی کی درخواست کی تھی۔پی سی بی نےمقامی کھلاڑیوں کوبھی لیگ سےالگ ہونےکی اجازت دے دی۔۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سےمعذرت کرلی۔۔بنگلا دیشی کھلاڑیوں کودورہ پاکستان کےتیسرےمرحلے میں ایک ٹیسٹ اورون ڈے کیلئے انتیس مارچ
کوکراچی پہنچنا تھا۔۔

شیئرکریں