پاکستان میں کورونا کے 28 کیسز کی تصدیق ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں کانفرنس کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان پہلے 21 کنفرم کیسز تھے لیکن 7 افراد ایران سے تفتان پہنچے، جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 28 ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہےہم نے تفتان میں ایک لیبارٹری بھی قائم کی ہے جہاں مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، میں اس کا کنوینئر ہوں، کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کی جائے گی تاکہ فیصلہ سازی میں سب کی رائے شامل ہوسکے۔

شیئرکریں