کورونا وائرس: لاشعوری طور پر ہاتھ ملانے کے بعد 2 کپتانوں کا ردعمل

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر کوئی احتیاط کررہا ہے، کسی کو ملتے ہوئے ہاتھ ملانے جیسا ایک اچھا فعل بھی اب جرم جیسا بن گیا ہے، لیکن یہ سب ضروری ہے کیونکہ کورونا کو شکست دینے کا واحد حل احتیاط ہے ۔
ہاتھ ملانے کی عادت اتنی پختہ ہوچکی ہے کہ اب ملانا نہیں بھی چاہتے تب بھی لاشعوری طور پر ملا لیتے ہیں ایسا ہی کچھ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہوا جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانو ں نے ٹاس کے بعد لاشعوری طور پر ہاتھ ملایا اور پھر چونک کے چھوڑ دیا،ایسا سب کے ساتھ ہورہا ہے جو یہ عادت رکھتے ہیں۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ٹاس کے بعد ہاتھ ملانے کے بعد چونک گئے، پھر دونوں کی ہنسی چھوٹ گئی ۔

شیئرکریں