امان اللہ کی رسم قل ميں اداکار افتخار ٹھاکر،اشرف خان،سخاوت ناز،خواجہ سليم،رضی خان،نعيم شوکی،بابرانجم،خالدعباس ڈار،چاند برال،خالدبيگ،شاہدخان،ايم ارشد،پيرادتہ،پرويزرضا،اميربہادرخان ہوتی،قيصرجاويد،منظرامين،سخی سرور،پرویز خان،غلام محی الدين،برجو،احمد نوز،مکھڑا،امان سوہنا،محمود اسلم ،مھٹو برال،نعیم شوکی، بابر بھٹی،شجر عباس ،اعجاز بیلی سميت ديگر فنکاروں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکا ء نے امان اللہ کے بیٹے امانت علی سے اظہار تعزیت کیا ۔علامہ اختررضا قادری نے خطاب فرمايا اور امان اللہ خان کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کرائی۔
