نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے امان اللہ کی قبر کی کھدائی کیوں رکوائی؟

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے امان اللہ کی قبر کی کھدائی کیوں رکوائی ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

صحافی ارشاد بھٹی کے مطابق امان اللہ مراثی تھا،مراثیوں کےلیےہمارے قبرستان میں کوئی جگہ نہیں،لاہور کی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے امان اللہ کی قبر کی کھدائی رکوا دی۔۔ لواحقین نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کو فون کیا،فیاض چوہان آئے تو انتظامیہ نے قبروں کی ترتیب کا بہانہ گھڑ لیا۔۔

انہوں نے فیاض الحسن چوہان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کامیڈی کنگ امان اللہ خان مرحوم کی قبر کی کھدائی پر پیراگون ہاوسنگ سکیم کے عہدیداران کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل پر موقف بھی جاری کیا ۔

فیاض الحسن چوہان نے بھی تصدیق کی کہ پیراگون ہاؤسنگ سکیم کے عہدیداران نے قبروں کی ترتیب کا بہانہ کیا اور سوسائٹی عہدیداران نے غلط خبر یں چلوائی ۔ فیاض الحسن چوہان نے اس خبر کو بھی رد کردیا کہ امان اللہ کے اہلخانہ مزار کیلئے تین قبروں کی جگہ لینا چاہتے تھے۔

لاہور میں معروف کامیڈین امان اللّہ کی تدفین کے معاملے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے امان اللّہ کے اہلخانہ کو 3 قبروں کی جگہ دینے سے انکار کردیا۔

گزشتہ روز انتقال کرنے والے کامیڈی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امان اللّٰہ کو گزشتہ روز ہی لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل میدیا کی طرف سے یہ خبریں دی جارہی تھیں کہ امان اللّہ کی تدفین سے قبل اُن کے اہل خانہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ امان اللّہ کا مزار بنانا چاہتے ہیں اور اِس کے لیے 3 قبروں کی جگہ درکار ہے ۔

شیئرکریں