آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارتی خواتین کو ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست، پانچویں بار آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ورلڈکپ ٹی 20 کے فائنل کے ٹاکرے میں بھارتی ویمن ٹیم کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بھارتی ٹیم کے مدمقابل آسٹریلیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم کی جانب سے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جو کہ آسٹریلیا کی ٹیم کیلئے کافی کارگر ثابت ہوا اور آسٹریلیا کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 185 رنز کا پہاڑ جتنا ٹارگٹ دے دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کے جواب میں بھارتی ویمن ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 99 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکاٹ نے 4 اور جیز جانسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے الیسے ہیلی نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جبکہ الیسے ہیلی کا ساتھ دیتے ہوئے بیتھ مونے نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

میلبرن میں لگے کرکٹ کے میلے میں بھارتی ٹیم کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا جس کے بعد پوری ٹیم 99 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ جبکہ بھارتی ویمن ٹیم کی جانب سے دپیتی شرما 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

دوسری جانب میلبرن میں منعقدہ فائنل میچ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے خصوصی شرکت کی جبکہ گراونڈ میں 86 ہزار شائقین بھی موجود تھے۔ جبکہ پاکستان کے احسن رضا اور نیوزی لینڈ کے کم کاٹن نے امپائرنگ کے فرائض ورلڈ کپ کے فائنل میں ادا کیے

شیئرکریں