کامیڈی کنگ اداکار امان اللہ خان انتقال کر گئے

کامیڈی کنگ معروف کامیڈین اداکار امان اللہ خان انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون،تفصیلات کے مطابق اداکار امان اللہ کافی عرصہ سے گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے اور چار ماہ سے انکی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کا ڈاکٹرہسپتال اور بحریہ ہسپتال میں علاج جاری تھا۔گذشتہ روز بھی انکی طبیعت زیادہ خراب ہونے پرانہیں بحریہ ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں پر ان کا علاج جاری تھا جہاں پر وہ آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ان کی رہائش پیراگون سوسائٹی میں تھی۔ان کی عمر 70 سال تھی انہوں نے 3 شادیاں کیں جن میں سے ان کے 14 بچے پیداہوئے۔جن میں 7 بیٹے اور 7 بیٹیاں تھیں انہوں نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی کامیڈی کا سکہ جمایا۔انہوں نے سب سے پہلے ہدائتکار افتخار قیصر کے سٹیج ڈرامے”سکسر“ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر یہ سلسلہ لاتعداد سٹیج ڈراموں،فلموں اور ٹاک شوزتک پھیل گیا ان کی کامیڈی کو بھارت اور دیگر ممالک میں بھی سراہا گیا۔ان دنوں بیماری کی وجہ سے وہ تھیٹر پر کام نہیں کررہے تھے ان کا ٹی وی چینل پر ٹاک شومیں حکیم صاحب کا کردار بہت ہٹ جارہا تھا ان کی نماز جنازہ میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

شیئرکریں