ثقافتی ادارہ سٹار اینٹرٹینمنٹ کمپنی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام چوتھے اور پانچویں سٹار پلس ایوارڈ برائے سال 2018-2019کی رنگا رنگ تقریب 14مارچ بروز ہفتہ ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی اس بات کا اعلان سٹار انٹر ٹینمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو رفیق مغل نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر معروف کمرشل ڈائریکٹر سٹار میکر جرار رضوی ‘فلم ٹی وی ڈائریکٹر قمر ملک اور سٹار انٹرٹینمنٹ کمپنی کے میڈیا ایڈوائزر یامین اظہر بھی موجود تھے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رفیق مغل اور جرار رضوی نے بتایا کہ سٹار پلس ایوارڈ کی نامزدگیاں فائنل کر لی گئیں ہیں جن کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں بتایا کے جیوری نے باقاعدہ صلاح مشورہ کے بعد ٹیلنٹ کی بنیاد پر اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے سب کے نام فائنل کئیے گئے ہیں رفیق مغل اور جرار رضوی نے مختلف سوالوں کے جواب میں بتایا کہ سٹار پلس ایوارڈ کی تقریب اپنے گزشتہ تقریبات کی طرح شاندار اور پروقار ھو گی جس میں ملک کےنامؤر
فنکار جن میں گلوکار اداکار کامیڈینز پرفارم کریں گے سٹار پلس ایوارڈ کے لئیے فلم ٹی وی ریڈیو سٹیج علم و ادب سپورٹس فلاحی رفاہء عامہ اور سوشل ورک سے وابستہ افراد میں ایوارڈ تقسیم کئپے جائیں گے یاد رہے کہ سٹار پلس ایوارڈ جنوںی پنجاب سے واںستہ افراد میں ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں تقسیم کیا جاتا ہے اور جنوبی پنجاب کا میگا ایوارڈ شو کے حیثت رکھتا ہے جس میں نامور فنکار پرفارم کرتے اور اعلی حکومتی شخصیات اور سیاسی سماجی رہنما ایوارڈ تقسیم کرتے ہیں سٹار اینٹرٹینمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر میڈیا افیئرز انجم شہزاد کا کہنا ہے کہ جلد سٹار انٹرٹینمنٹ کمپنی رجسٹرڈ جنوبی پنجاب کے ساتھ پورے پنجاب اور پاکستان کے فنکاروں کو نامزد کرے گی اور ایوارڈ تقریبات ملتان کے علاوہ لاہور اور دیگر شہروں کے ساتھ انٹر نیشنل تقریب کا انعقاد بھی کرے گی
