پاکستان میں ٹیوٹا یارس ایکس ایل آئی، جی ایل آئی کی جگہ لے گی
پاک وہیلز کے مطابق انڈس موٹرز سال 2020 میں پاکستان میں ٹیوٹا یارس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹیوٹا موٹرز نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے نئے ماڈل کو متعارف کروانے کا اعلان کردیا، ٹیوٹا یارس جو چند ممالک میں ٹیوٹا ویووس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے پاکستان میں ٹیوٹا کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی کی جگہ متعارف کروائی جائے گی۔ یہ گاڑی ٹیوٹا کے مارکیٹ حریف ہنڈا سٹی اور سوزوکی سیاز کے مقابلے پر لانچ کی جارہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یارس پانچ مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہوگی، دو ویریئنٹس ایکس ایل آئی کی طرح ایک آٹو میٹک اور ایک مینیول ٹرانسمیشن میں ہوگی، دو ویرینٹس جی ایل ائی کی طرح آٹو اور مینیول ٹرانسمیشن میں ہوں گے، اس کے علاوہ ایک ہائی اینڈ ویریئنٹ 1.5 انجن میں بھی دستیاب ہوگا۔
آٹو ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ گاڑی ویووس کے نام سے متعارف کروائی جائے گی، جبکہ چند ماہرین اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پاکستان میں یارس کے نام سے دستیاب ہوگی۔