ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی

اوسی / منڈی مدرسہ

انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی،ایک کروڑ مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی کی تین ہزار سے زائد بوریاں برآمد،ناجائز منافع خوری اور دیگر شکایات پر تین لاکھ سے زائد جرمانہ بھی عائد

منڈی مدرسہ میں بھی حکومت کی ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم جاری ہے ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر انتظامیہ نے چک مدرسہ،جنڈ والا اور ڈونگہ بونگہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی کی تین ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیں ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ناجائز منافع خوری اور دیگر شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مختلف دکانداروں کو تین لاکھ سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے


ابوبکر صدیق،MNN نیوز بھاولنگر

شیئرکریں