ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی “قائداعظم زندہ باد ” ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار۔۔ تصاویر وائرل

بلاک بسٹر فنکار ایک ساتھ۔ فلم بھی ریلیز سے پہلے ہی کامیاب قرار۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر بن گئی۔ دونوں کے مداح کو فلم کا پہلے روزسے ہی انتظار۔۔ جیسے ہی پتا چلا ماہرہ اور فہد پہلی بار ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔۔

ایسے میں فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان نے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کی بڑی خوشخبری دے دی۔

گزشتہ روز ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس کے ساتھ ہی جہاں ماہرہ خان نے فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی وہیں فہد مصطفیٰ نے ہدایت کارنبیل قریشی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ مسلسل 3 مہینے تک شوٹنگ کرنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے۔
مداح فلم یہ سن کر نہ صرف خوش ہوئے بلکہ چاہ رہے ہیں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ابھی ہی ریلیز ہوجائے۔۔

اریبہ نے لکھا سال کی سب سے بڑی فلم کی شوٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ میں اپنی خوشی اور بے چینی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگ


سویرا نے بھی فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ایک اور بلاک بسٹر کا بے صبری سے انتظار ہے۔

فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘میں فہد مصطفیٰ پہلی بار ایک پولیس انسپکٹر کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم ہدایت کار نبیل قریشی اور فضاعلی مرزا ڈائریکٹ اور پروڈیوس کررہے ہیں۔۔ فلم عیدالیا عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی

شیئرکریں