بہاولنگر ۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے بہاول نگر میں فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا اور فروٹ و سبزیوں کے آکشن عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی اور ڈی ایس پی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔حکومت عوام کو مہنگائی اور گرانی کے مرتکب عناصر اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا سے نجات دلانے کے لیے موثر انداز میں کام کررہی ہے اور حکومت کی ہدایات کے مطابق صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھاجائے گا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے بلدیہ کی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے بلدیہ میں ورکشاپ کا معائنہ کیا۔
ابوبکر صدیق MNN نیوز بھاولنگر