پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کو ملنے والے چیکوں کو فنکاروں اور ہنر مندوں نے ناکافی قرار دےدیا

ایور نیو اسٹوڈیو میں فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے حکومتی امدادی چیکوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے واجبات فوری ادا کئے جائیں۔موجودہ حکومت دو سال کے بعد جو پانچ پانچ ہزار روپے کے چیک دے رہی ہے وہ فنکاروں کے ساتھ مذاق ہے۔۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پہلی حکومت نے فنکاروں کے لئے سہولتیں دی
اور موجود حکومت نے تمام سہولتیں ختم کردی ہیں۔ موجود حکومت نے فلم انڈسٹری کی توہین کی ہے کہ فنکاروں کو پانچ ،پانچ ہزار روپے کے چیک دے رہی ہے ۔ہم اس جو فوری مسترد کرتے ہیں۔
موجود حکومت کے ساتھ اب مذاکرات ہوں گے کہ وہ ہمارے پچھلے دوسال کے چیک دے اس کے بعد بات ہوگی۔اس موقع پر ڈائریکٹر الطاف حسین نے اپنے مطالبات کے لئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ۔جس میں الطاف حسین ۔حسن عسکری ۔زیدڈ اے زلفی ۔ترنم ناز ۔جاوید رضا اور محمد طارق رومی شامل ہیں۔اس موقع پر فلم انڈسٹری کے درجنوں ہنر مند،ٹیکنیشنز ،ڈائریکٹر نے پھر پور شرکت کی۔

شیئرکریں