ٹی وی اداکار سید جبران اب فلمی میدان میں اداکاری کے جوہر دیکھائے گے

معروف اداکار سید جبران نامور اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئےر کا آغاز کرینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار سید جبران نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیا پرڈیوس کر رہے ہیں جبکہ اس کو معروف رائٹر محسن علی نے تحریر کیا ہے جبکہ اس نامور ہدایتکار ثاقب خان ڈائریکٹ کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق فلم کی تیاریاں مکمل کی جاری ہیں جبکہ اس کا پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ہدایتکار کی جانب سے فلم میں دیگر کاسٹ فائنل ہونے کا بعد فلم کی مزید تفصیلات سامنے آئے گی اس فلم میں سید جبران اور صبا قمر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ ان دنوں وہ ٹی وی پروجیکٹس میں حصہ لے رہے انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کرئےر کا آغاز کیا جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں ”چپ رہو،،کھوٹ،عشق پرست،خود غرض،رانجھا رانجھا کردی،سمیت دیگر شامل ہیں اداکار سید جبران اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے ٹی وی اور شوبز حلقوں میں منفرد مقام حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کو فیشن انڈسٹری میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔

شیئرکریں