معروف شاعر آصف رحمان کے لکھے گانے گلوکارہ نوراں لال کی آواز میں ریکارڈ کر لئیے گئے

گیتوں کی ریکارڈنگز لاہور کے مختلف سٹوڈیوز میں ہوئی جن کی موسیقی ابی خان نے ترتیب دی

معروف شاعر اور ویڈیو ڈائریکٹر آصف رحمان کے لکھے ہوئے پانچ گیتوں کی ریکارڈنگ معروف گلوکارہ نوراں لال کی آواز میں لاہور کے مختلف سٹوڈیوزمیں ہوئی جن کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر ابی خان نے ترتیب دی فوک اور بھنگڑہ ٹائپ کے ان گیتوں کی ویڈیوز بنا کے جلد گانے ریلیز کر دئیے جائیں گے آصف رحمان نے بتایا کہ نوراں لال اچھی گلوکارہ ہیں امید ہے کہ پرستار ہماری اس کاوش کو پسند کریں گے یاد رہے کے آصف رحمان باصلاحیت نغمہ نگار ہیں جن کے لکھے گانے چند فلموں بھی گائے گئے جبکہ معروف گلوکارہ شازیہ خشک حمیرا ارشد بہت سے نامور سرائیکی گلوکار گا کے بے پناہ شہرت حاصل کرچکے ہیں جبکہ بطور ویڈیو ڈائریکٹر بے شمار گلوکاروں کی ویڈیو بھی بنا چکے ہیں

شیئرکریں