دوبئی میں مقیم پاکستانی گلوکار عاطف معروف طارق طافو کے گنڈا بندھ شاگرد ھو گئے

استادی شاگردی کی رسم دوبئی میں ہوئی جس میں پاکستانی بھنگڑا کوئین میگھا اور انڈین گلوکار وریندر سنگھ نے شرکت کی

دوبئی میں مقیم گلوکار عاطف معروف گزشتہ روز پاکستان میں موسیقی کے حوالے سے بڑے باپ کے بڑے بیٹے طارق طافو کے باقاعدہ شاگرد ھوگئے دوبئی میں باقاعدہ رسم ھوئی جس میں طارق طافو نے گنڈا باندھا اس موقع پر عاطف معروف کی فیملی ماڈل افشاں عاطف نامور پاکستانی بھنگڑہ کوئین میگھا اور اندین فوک گلوکار وریندر سنگھ بھی موجود تھے طارق طافو اور دیگر نے کامیابی کی دعا دی اس موقع پر عاطف معروف نے کہا کہ میری خوش قسمتی کہ پاکستان میں موسیقی کے حوالے سے بڑے خاندان کا شاگرد ھوا جلد پاکستان آ کے ریکارڈنگز مکمل کرواوں گا اور چند پراجیکٹس مکمل کرنے جبکہ کچھ شوز میں شرکت کرنی ہے اب انٹرنیشنل سطح پر بھی اپنے استاد کے ساتھ شوز کروں گا
انجم شھزاد

شیئرکریں