اداکار اسد ملک نے مخلتف معاشرتی مسائل بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے شارٹ فلموں کی سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے

جس کی پہلی فلم’’ آئی ایم سوری نور‘‘ مکمل ہوگئی ہے جسے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔اس شارٹ فلم کو نہ صرف اسد ملک نے پروڈیوس کیا ہے بلکہ اس کے رائٹر بھی وہ خود ہیں جبکہ ڈائریکشن سید حسنین عباس نے دی ہے۔اس شارٹ فلم میں حال ہی میں زیادتی کا شکار بچی کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔اسد ملک اور حسنین حیدر نے ایک غیر رسمی ملاقات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’’آئی ایم سوری نور‘‘ میں ان محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی وجہ سے بچیاں اغوا،قتل اور زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں جس میں ہم نے برائی دکھانے کی بجائے معاشرے کے برے کردار دکھائے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈائریکتر حسنین عباس نے بتایا کہ یہ شارٹ فلم نہ صرف مختلف چینلز پر دکھائی جائے گی بلکہ اسے سکول کالچ اور سٹریٹ تھیٹر کے ذریعے ہر جگہ دکھایا جایا گا اور پاکستان کے بعد اسے بین الاقوامی فیسٹیول میں بھی بھیجا جائے گا۔اسد ملک نے بتایا کہ شارٹ فلم کی ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔ڈائریکٹر سید حسنین عباس نے بتایا کہ کہ فلم کا ٹیزر چند روز پہلے ریلیز کیا گیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔اسد ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی بار گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فلم کا ٹائٹل سانگ بھی گایا ہے۔

شیئرکریں