گلوکار افتخار سمراء”عشق تیرے دا سجناں “ اور ”چھلا“ کے ویڈیو بنائینگے

اس حوالے سے افتخار سمراءنے بتایا کہ ان گانوں کو لاہور کے مضافات میں شوٹ کیا جائیگا جس کے لئے لوکیشنز فائنل جبکہ ماڈلز کا انتخاب بھی چند دنوں میں ہوجائیگا۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں کامیابی کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اسی لئے عری، کمپوزیشن ، ریکارڈنگ سمیت ایک اچھا ویڈ یو بنانے کے لئے بھی پیپرورک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اچھی موسیقی سننا چاہتے ہیں مگر بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کیساتھ میوزک بھی زوال کا شکار ہوگیا۔میں نے پانچ گانے ریکارڈ کرلئے ہیں جن میں سے ”مہکدی جوانی “ کا ویڈیو سانگ سوشل میڈیا پر لانچ کردیا جبکہ اب مزید دوگانوں کی ویڈیو بنانے جارہا ہوں جس کے ہدایتکار جاوید یوسف اور کیمر ہ مین اشفاق بھولا ہیں۔

شیئرکریں