گلوکاری میں منفرد مقام بنانا چاہتا ھوں گلوکار انصر امانت

گلوکار انصر امانت نے کہا ہے کہ گلوکاری میں اپنی الگ پہچان بنانے کیلئے محنت کر رہا ہوں، خوش قسمت ہوں کہ ابتداءمیں ہی موسیقی کے حلقوں میں پذیرائی مل گئی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میرا ویڈیو سانگ ”کشمیر کو ہم پاکستان بنائینگے“ سوشل میڈیا پر لانچ ہوا ہے جس کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔انصر امانت نے
کہا کہ ایک ملی نغمہ سمیت چند ایک اور گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں ان کے ویڈیو بنا کر ریلیز کرونگا۔ انصر امانت نے کہا کہ معروف استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تربیت لے رہا ہوں۔

شیئرکریں