فلمسٹار اختر شاد نے 1962میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 55سال تک فن کی خدمت کی۔مرحوم نے 500سے زائد فلموں اور سیکڑوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوھر دکھائے ۔مرحوم کی برسی پر سینئرشوبز حلقوں کا کہناتھاکہ وہ اپنے فن میں کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے وہ بہترین اداکار تو تھے ہی بہت اچھے انسان بھی تھے جنہوںنے ہمیشہ بہترین لباس پہنا۔ہدایتکار الطاف حسین، حسن عسکری، سیدنور ،پرویز کلیم اور دیگر کاکہناتھاکہ مرحوم کی کمی ہمیشہ رہے گی اُن کے دروازے سب کےلیے کھلے ہوتے تھے اور ہمارا اُن کے ساتھ 50سال سے زیادہ عرصہ گزراوہ دوست ہونے کے ساتھ ساتھ بھائیوں جیسے تھے اُن کے جانے سے جو نقصان میرا ہوا ہے شائد ہی اُس کا خلاءپورا ہوسکے۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
